ابنا: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیرقانون سینٹر بابراعوان نے مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کا جنرل ضیاء کی بافیات قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف قربانی دینے کے بجائےپرویز مشرف سے معافی مانگ کر ملک سے فرار ہوگئے اور آج انھیں عوام کی منتخب پارلیمان پسند نہیں اور جمہوری حکومت کے خلاف نت نئی سازشیں گررہے ہیں۔
میاں نوازشریف کومنتخب پارلیمان سے تکلیف ہے،جمہوریت کی طاقت سے پارلیمان کومضبوط کرینگے،انھوں نے کہا کہ اس وقت ہر جگہ صورتحال بہتر ہے ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر سمیت کسی صوبے کو کوئی پریشانی یا تکلیف نہیں،صرف ایک جگہ ضیاء کی باقیات کوتکلیف ہورہی ہے،اقتدارکیلیے چوردروازے تلاش نہ کیے جائیں،نوازشریف پارلیمنٹ میں نہیں جاناچاہتے۔
جنرل ضیاء کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین کا بیٹا سرگرم ہوگیا ہے۔بابراعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہےجسکی قیات شہید بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کی ،صرف د8اکتوبر 2007 کو ایک دن کے دوران پونے دوسو کارکنوں نے جانوں کا نذرانہ دیا ۔
بابر اعوان نے کہا کہ جوکیس عدالت میں چل رہاہے اس پرمیں نے کوئی جملہ نہیں کہا،آئین سے نہ ایک انچ آگے بڑھیں گے نہ ایک انچ پیچھے ہٹیں گے۔....... /169