15 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعلقات خارجہ کی اسٹراٹیجیک کمیٹی کے رکن ایڈمیرل شمخانی نے کہا ہے کہ اگر امریکی ڈرونوں کی جارحیت جاری رہی تو انہیں مارگرایا جاے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع علی شمخانی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہرطرح کی جارحیت کا ٹھوس جواب دیں گي۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون کا اتار لیا جانا ایران کی توانائيوں کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے آر کیو ایک سو ستر جاسوس طیارے کی توانائيوں اور پیشرفتہ ٹکنالوجی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی وزارت دفاع کے پاس سب سے زیادہ پیشرفتہ ڈرون نہیں ہیں بلکہ سی آئی اے کے پاس ہیں لھذا اس طیارے کے سرویلینس سسٹم فوجی سسٹموں سے زیادہ پیشرفتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی فضائي حدود کی حفاظت میں کوئي دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتا ہے اور اگر امریکہ نےحدود کی خلاف ورزی کی تو اسے عالمی قوانین کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کے الکٹرنیک وار فیر یونٹوں نے امریکہ کے جاسوس ڈرون آر کیو ایک سو ستر کو امریکی کنٹرول سے نکال کر اپنے ملک میں اتار لیا ہے جسے عالمی ماہرین ایران کی ایک بڑی کامیابی اور امریکہ کی شکست قراردے رہے ہیں۔ ادھر امریکی وزیر جنگ نے اعتراف کیا ہےکہ امریکہ افغانستان کی سرزمین سے ایران کے خلاف جاسوسی کررہا ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران میں امریکی جاسوس ڈرون کے اتارے جانے کے باوجود بھی امریکہ، ایران کے خلاف جاسوسی جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ افغانستاں سے ایران کے خلاف جاسوسی افغانستان اور امریکہ کے دفاع کے لئے ہے۔ .....

/169