12 دسمبر 2011 - 20:30

عراق کے دارالحکومت بغداد ميں ايک بم دھماکے ميں تين افراد مارے گئے ـ

ابنا: عراق کے پوليس ذرائع کے مطابق منگل کے روز مغربي بغداد کے ابوغريب علاقے ميں پوليس چيک پوسٹ پر دھماکہ ہوا جس ميں ايک شہري اور دو پوليس اہلکار جاں بحق اور تين ججوں سميت پانچ افراد زخمي ہو گئےـ

ادھر مشرقي فلوجہ ميں بھي ايک سرکاري گاڑي پر حملہ ہونے کي خبر ہےـ اس حملے ميں بھي ايک شخص مارا گيا اور تين جج زخمي ہوئے ہيں ـ دريں اثنا پير کے روز تکريت سے لاپتہ ہو جانے والے شخص کي لاش طوز خورماتو کرکوک روڈ پر ملي ہےـ اغواکاروں نے اسے گولي مار کر ہلاک کر دياـ

صوبہ صلاح الدين کے علاقے الشرقاط ميں بھي ايک بم دھماکے ميں انسداد جرائم ادارے کا ايک افسر مارا گياـ عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکہ اور بعض عرب ممالک عراق ميں دہشت گرد تنظيموں کو مسلح کرکے دہشت گردانہ کارروائياں کروا رہے ہيں ــ
...........

/169