ابنا: مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خـبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس وزیر حجۃ الاسلام والمسلمین حید رمصلحی نے ریاض میں سعودی عرب کے ولیعہد نائف بن عبد العزیزکے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
سعودی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات یمامہ محل میں ہوئی اس ملاقات میں سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ مقرن بن عبد العزیز بھی موجود تھے اس ملاقات میں طرفین نے دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔........... /169