ابنا: شہری اور دیہی کونسلوں کی سترہ ہزار پانچ سو سیٹوں کے لئے چونتیس ہزار امید وار میدان میں ہیں۔شہری اور دیہی کونسلوں کے یہ انتخابات شام میں اصلاحات اور الیکشن قوانین پر عمل درآمد کی راہ میں پہلا قدم ہیں۔اس قانون کے مطابق جن پارٹیوں کو سرگرمیوں کی اجازت ملی ہے وہ ان انتخابات میں شرکت کرسکتی ہیں۔ شام کی عدلیہ شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کی نگرانی کر رہی ہے۔ شام کےصدر بشار اسد کے حکم کے مطابق اس ملک میں انتخابات اور ذرائع ابلاغ کے قوانین میں اصلاح کی گئي ہے اور آئين میں بھی اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔........ /169
11 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283602
شام میں آج شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئي۔