ابنا: پولیس کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ڈھاڈر بائی پاس پر کوئٹہ سے کراچی واپس جانے والے نیٹو کے آئل ٹینکرز کے قافلے پر حملہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ آئل ٹینکرز کو آگ لگا گئی جبکہ ایک آئل ٹینکر کا کلینر محمد نعمان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیاتھا ڈھاڈر میں آٹھ نیٹو آئل ٹینکرز کو لگائی جانے والی آگ پر پندرہ گھنٹے بعد بھی قابو پالیا نہیں جاسکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے آگ پر قابو پانے کیلئے سبی سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا تاہم وہ پندرہ گھنٹے گزرنے کے باوجود نہیں پہنچے۔جس کی وجہ سے سبی ڈھاڈر بائی پاس تاحال ٹریفک کیلئے بند ہے۔دوسری جانب ڈھاڈر پولیس نے نیٹو سپلائی پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کاسرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔ ........
/169