ابنا: جنرل مارٹن ڈيمپسي نے کہا ہے کہ افغانستان ميں تعينات نيٹو کے فوجيوں کي سپلائي بند کرنے اور بلوچستان کے شمسي ايئر بيس کو خالي کرنے کا پاکستاني فيصلہ وائٹ ہاوس کے لئے مشکلات اور درد سر کا باعث بن گيا ہے-ڈيمپسي نے دعوي کيا کہ پاکستان کي دو سرحدي چيک پوسٹوں پر نيٹو کا حاليہ حملہ عمدي نہيں تھا جبکہ پاکستاني حکام اس حملے کو عمدي قرار دے رہے ہيں- امريکي فوج کے جوائنٹ چيف آف اسٹاف کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب پاکستاني فوج کے ڈي جي آپريشن، جنرل اشفاق نديم نے مہمند ايجنسي ميں چھبيس نومبر کو ہونے والے نيٹو کے حملے کو ايک سازش اور طے شدہ منصوبے کا حصہ قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ" ہميں اپنے فرضي اتحاديوں کي جانب سے ممکنہ طور پر ايسے مزيد حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا-"
امريکی فوجي حکام ايسے وقت ميں اسلام آباد واشنگٹن تعلقات ميں آنے والي کشيدگي کا وايلا مچا رہے ہيں جب پاکستاني حکام کو امريکہ کےساتھ تعلقات کي بحالي اور نيٹو کي سپلائي پھر سے شروع کرنے کي غرض سے افغانستان کي سرحد پر واقع گزرگاہيں کھولے جانے ميں کوئي دلچسپي نہيں ہے- پاکستاني حکام نے اس حوالے سے امريکي درخواست کو پہلے ہي مسترد کرديا ہے- پاکستان ميں امريکي سفير کمرون منٹر نے پاکستاني وزير خارجہ حنارباني کھر کے ساتھ ملاقات ميں افغانستان کے لئے نيٹو کي سپلائي بحال اور سرحدي گزرگاہيں دوبارہ کھولنے کي درخواست کي تھي تاہم انہيں مذکورہ پاکستاني عہديدار کي جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا-
پاکستاني وزير خارجہ نے يہ بات زور ديکر کہي کہ نيٹو کي سپلائي بند کرنے اور امريکہ سے شمسي ايئر بيس خالي کرانے کا فيصلہ پاکستاني کابینہ کي دفاعي کميٹي نے کيا ہے اور وہ ذاتي طور پر ايسے کسي بھي فيصلے ميں کوئي رد وبدل نہيں کرسکتيں- قبل ازيں امريکي صدر اور وزير خارجہ سميت ديگر اعلي حکام نے پاکستان کے وزير اعظم اور وزيرخارجہ سے ٹيلي فوني بات چيت ميں، دنوں ملکوں کے درميان تعلقات ميں کشيدگي کا باعث بننے والے مہمند ايجنسي کے واقعے پر افسوس کا اظہار کيا تھا- امريکہ نے ڈرون طياروں کي مدد سے، عالمي قوانين اور انساني حقوق کي خلاف ورزي کرتے ہوئے، بارہا پاکستان کے شمال مغربي قبائلي علاقوں پر حملے کئے ہيں - امريکہ کے قاتل ڈرون طياروں کے حملوں ميں اب تک سيکڑوں بے گناہ پاکستاني شہري ہلاک اور زخمي ہوچکے ہيں-پاکستان اور امريکہ کے تعلقات گزشتہ مئي ميں اس وقت کشيدہ ہوگئے تھے جب امريکي فوجي نے ايک خود سرانہ کاروائي کے دوران ايبٹ آباد ميں القاعدہ کےسرغنہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعوي کيا تھا جبکہ چھبيس نومبر کو پاکستاني فوج کي دو چيک پوسٹوں پر نيٹو کے حملوں ميں پاکستاني فوجيوں کي ہلاکتوں کے بعد اسلام آباد واشنگٹن کشيدگي ميں زبردست اضافہ ہوگيا ہے-
نيٹو کے حملے پر پاکستاني عوام نے شديد ردعمل ظاہرکيا ہے اور پاکستان ميں امريکہ مخالف جذبات شدت اختيار کرگئے ہيں.
.......
/169