ابنا: شام میں کل ایک بار پھر نامعلوم مسلح افراد نے اس ملک کے متعدد شہروں پر حملے کۓ جن کے نتیجے میں اس ملک کے بارہ شہری ہلاک ہوگۓ ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بعض یورپی ممالک اور ترکی کی مدد سے شام کے ایدلب ، حمص اور درعا شہروں پر حملے کۓ ۔ ان حملوں کے دوران شام کے بارہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ شام کے حکام کی جانب سے اس ملک میں تدریجا سیاسی اور اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد کی تاکید کے باوجود حکومت کے مخالفین بعض گروہوں نے غیر ملکی عناصر کے ایماء پر مظاہرین کی صفوں میں شامل ہو کر شام کے بعض شہروں میں بدامنی کا شکار کردیا ہے۔........ /169