ابنا: اسلام آباد ميں امريکہ کے سفير کيمرون منٹر نے پاکستاني وزير خارجہ حنا رباني کھر سے ملاقات ميں کہا کہ حکومت پاکستان اپنے اس فيصلے پر نظر ثاني کرے تاہم حنا رباني کھر نے اس کي شديد مخالفت کي ـ
انہوں نے کہا کہ نيٹو کے لئے سامان کي سپلائي بند کرنے اورصوبہ بلوچستان ميں واقع شمسي ايئر بيس خالي کرنے کي ڈيڈ لائن معين کرنے کا فيصلہ پارليمنٹ کي قومي سيکورٹي اور دفاعي کميٹي کا فيصلہ ہے جس کے بارے ميں وہ کوئي فيصلہ نہيں کر سکتيں ـ
ياد رہے کہ چھبيس نومبر کو امريکہ اور نيٹو کے طياروں نے مہمند کے علاقے ميں پاکستان کي فوجي چيک پوسٹ پر حملے کئے تھے جن ميں اٹھائيس پاکستاني فوجي ہلاک ہو گئے تھےـ اس واقعے کے پاکستان کے عوام اور حکومت کے اندر امريکا کے خلاف شديد برہمي پائي جاتي ہےـ.......
/169