ابنا: ترکی کے صدر عبد اللہ گل نےفرانس کے 21 ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں ایران پر اسرائيل کے حملے کو تباہ کن اور تیل پر آگ چھڑکنے کے مدترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملے کا سوچنا محض حماقت ہے تر کی کے صدر نے کہا کہ ایران پر اسرائيل کا حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ ایران ایسا ملک نہیں ہے جس کے ساتھ ایسا مذاق کیا جائے عبد اللہ گل نے کہا کہ میں علاقہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا مخالف ہوں اور ایران کے خلاف اسرائیل کی کارروائی پر خبردار کرتا ہوں۔
عبد اللہ کل نے کہا کہ میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کا مخالف ہوں لیکن ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں صرف امریکی اور اسرائیلی تجزيئے ہیں۔
عبد اللہ گل نے شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی شام کا مخالف ملک ہے اور ہم امریکہ اور اعراب کے ساتھ ملکر شام میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ شامی حکومت اور عوام نے ترکی کی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق ترکی علاقہ میں بعض عرب ممالک کے ساتھ ملکرشام میں امریکی اور اسرائیلی نقشہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔..... /169