ابنا: ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر برہان الدین آفندی کے مطابق گلگت بلتستان انتظامیہ نے 10 دسمبر سے 15فروری تک عطا آباد جھیل میں کشتی سروس بند کیے جانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عطا آباد جھیل میں برف جم جانے کے باعث کشتی سروس بند کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر برہان الدین آفندی کا کہنا ہے کہ کشتی سروس کے متبادل کے طور پر گلگت بلتستان انتظامیہ سے ہیلی کاپٹر سروس شروع کر نے کی درخواست کی گئی ہے۔
4جنوری 2010 کو عطا آباد میں دریائے ہنزہ میں پہاڑی ٹکرا گرنے سے عطا آباد جھیل بن گئی تھی،جس کے بعد 25ہزار کی آبادی والی تحصیل گوجال کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہوگیا ہے۔ .............
/169