8 دسمبر 2011 - 20:30

مصرکے داخلي معاملات ميں امريکا کي بڑھتي ہوئي مداخلت سے تنگ آکر مصري عوام نے مطالبہ کرديا ہے کہ مصر سے امريکي سفير کو نکال ديا جائے گا

ابنا: مصر کي مختلف تنظيموں جماعتوں اور يونينوں نے امريکي حکومت کي بڑھتي ہوئي مداخلت کے پيش نظر مصري حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ملک سے امريکي سفير کو نکال دے -مصر کے آئيني ماہرين کي ايک ٹيم نے قاہرہ ميں امريکي سفير کے خلاف ايک شکايت نامہ تيار کرکے اس پر الزام لگايا ہے کہ وہ مصر کے داخلي معاملات ميں حد سے زيادہ ہي مداخلت کرنے لگي ہے اس لئے امريکي سفير پٹرسن کو ناپسنديدہ عنصر قراردے کر اسے نکال ديا جائے - مصر کے ايک سينئر ماہر قانون نبيہ الوحش نے مصري وزير خارجہ محمد کامل عمرو کو خبردار کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ امريکي سفير کو وزارت خارجہ ميں طلب کرکے ملت مصر کي نارضگي اور غم وغصے سے آگاہ کريں واضح رہے کہ بعض مصري شخصيتوں اور حکام سے امريکي سفير پٹرسن کي مشتبہ ملاقاتوں نے مصري عوام کو چراغ پا کرديا ہے -

مصر کے اليکشن کميشن کے سربراہ عبدالمعز ابراہيم سے امريکي سفير کي بند کمروں ميں بار بار ملاقاتيں اور اسي طرح مصر کے انتخابات کے اخراجات امريکا کي طرف سے دئے جانے کي پيشکش جيسے موضوعات نے مصري عوام کو اس بات پر مجبور کرديا ہے کہ وہ اب برملا امريکي سفير کو ملک سے نکال دئے جانے کا مطالبہ کريں کيونکہ مصري عوام امريکا کے اس طرح کے اقدامات کو اپنے ملک کے خلاف ايک طرح کي سازش قراردے رہے ہيں اگر چہ مصر کے اليکشن کميشن کے سربراہ نے امريکي سفير کي اس پيشکش کو قبول نہيں کيا ليکن امريکي حکومت کا يہي اقدام اس بات کا گواہ ہے کہ واشنگٹن مصر کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کي ہرممکن کوشش کررہا ہے اس کے علاوہ بھي جو چيز مصرکے داخلي امور ميں امريکي مداخلت کو واضح کرتي ہے وہ امريکي سفير کي مصرکے شيربازار ميں موجودگي اور مصر کے شيئربازار کے عہديداروں سے ملاقات ہے ان ملاقاتوں ميں امريکي سفير نے پيشکش کي تھي کہ ان کاملک مصر کے شيئر بازار ميں رونق لانے کے لئے دسيوں لاکھ ڈالر دينے کو تيار ہے اس ميں شک نہيں کہ امريکا يہ ساري پيشکش بلاوجہ يا مفت نہيں کررہا ہے خاص طور ايک ايسے وقت جب اس بات کے ثبوت پائے جاتے ہيں کہ امريکا مصر ميں بدامني اور فتنہ پھيلانے کي ہر ممکن کوشش کررہا ہے غيرملکي ذرائع ابلاغ کے ذريعے مصر ميں امريکا کے ذريعے ہتھياروں کي کھيت ارسال کئے جانے کا انکشاف اس بات کي دلالت کرتا ہے کہ واشنگٹن مصر کے بارے ميں ايک خاص منصوبہ رکھتا ہے ايمنسٹي انٹر نيشنل نے اعلان کيا ہے کہ پچھلے مہينے تقريبا سات ٹن ہتھيار مصري حکام کے حوالے کئے گئے تاکہ وہ اس کے ذريعے مصري عوام کے مظاہروں کو کچل سکيں ايمنسٹي انٹرنيشنل نے کہا کہ امريکي رياست پنسلوانيا کي ايک اسلحہ سازکمپني نے امريکي حکومت کي اجازت سے اسلحے کي دو کھيپ مصر ارسال کي ہے يہ خبريں ايک ايسے وقت منظر عام پر آرہي ہيں جب مصر ميں مبصرين کا کہنا ہے کہ امريکا مصرکے اندر فرقہ وارانہ اختلاف پيدا کرنے کي کوشش کررہا ہے اور مصر ميں مسلمانوں اور قبطيوں کے درميان اختلاف کو ہوا دينا امريکا اور اسرائيل کا مشترکہ منصوبہ ہے ........

/169