8 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ الزام تراشيوں کا سلسلہ بند کرکے باہمي تعاون کي جانب آگے بڑھانے کا وقت آگيا ہے پاکستان کے دفتر خارجہ کےترجمان عبدالباسط نے يہ بيان عاشورہ کے دن کابل ميں جلوس عزاداري پر ہونےوالے حملے کے بعد پيدا ہونےوالي کشيدگي کے بعد ديا ہے.

ابنا: پاکستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے جمعرات کو کہا کہ اب وہ وقت آ گيا ہے دونوں ممالک ايک دوسرے پر الزام لگانے کا سلسلہ بند کريں اور باہمي تعاون کے راستے پر آگے بڑھيں ـ انہوں نے کہا کہ افغانستان کي بد امني کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوں گےـ ياد رہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درميان کشيدگي اس وقت سے بڑھي ہے جب منگل کو افغانستان کے دار الحکومت کابل اور اسي طرح مزار شريف ميں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کي ذمہ داري لشکر جھنگوي نے قبول کر لي ـ منگل کو عاشور کے جلوسوں پر ہونے والے ان حملوں ميں تقريبا ساٹھ عزادار حسيني شہيد اور دو سو سے زائد زخمي ہو گئے تھےـ

لشکر جھنگوي کا ٹھکانہ پاکستان ميں ہےـ منگل کے واقعے سے جہاں ايک طرف اسلام آباد اور کابل کے تعلقات ميں کشيدگي پيدا ہوئي وہيں افغان صدر حامد کرزئي برطانيہ کا دورہ ملتوي کرکے وطن لوٹ آئےـ کرزئي ميں جرمني کے شہر بون ميں افغانستان کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس ميں شرکت کے بعد اسٹريٹيجک معاہدے پر دستخط کے لئے برطانيہ جانے والے تھےـ کرزئي نے افغانستان پہنچ کر بدھ کے روز اسپتال ميں زخميوں سے ملاقات کي اور کہا کہ وہ اس مسئلے کو پاکستاني حکام کے سامنے اٹھائيں گےـ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کي حکومت کو چاہئے کہ اس اندوہناک سانحے کي تحقيقات کرےـ

افغانستان کي پارليمنٹ کے ڈپٹي اسپيکر احمد بہزاد نے بھي کابل ميں ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے کرنے والوں کو کيفر کردار تک پہنچايا جانا چاہئےـ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کي منصوبہ بندي افغانستان کي سرحدوں کے باہر کي گئي تھي ـ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے افغانستان کي فرقہ وارانہ ہم آہنگي ختم نہيں کي جا سکتي ہےـ احمد بہزاد نے کہا کہ يہ حملے افغانستان کے خلاف دشمنوں کي نئي سازشوں کي نشاندہي کرتے ہيں ـ افغانستان ميں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے علاوہ جس کے لئے افغان حکام پاکستان کو ذمہ دار مان رہے ہيں، افغانستان کے موضوع پر ہونے والے بون کانفرنس ميں پاکستان کا شريک نہ ہونا بھي افغانستان کي حکومت کي نظر ميں پاکستان کا غير ذمہ دارانہ اقدام ہے-

........

/169