ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے آج ایک بیان میں عزاداران حسینی پر دہشت گردوں کےحملوں کی مذمت کی۔
حزب اللہ لبنان کےبیان میں آیا ہے کہ ایسے دہشت گرد گروہوں کو جو اسلام و مسلمین کےخلاف سازشیں کرتے ہیں انہیں مسلمانوں کا قتل عام کرکے امریکہ اور صہیونی ریاست کی خدمت کرنے کا موقع نہيں دیا جانا چاہیے۔
کابل اور مزار شریف میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملوں میں ساٹھ عزادار شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔عراق کے مختلف علاقوں میں عزاداروں کے قافلوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں پچیس عزادار شہید اور اٹھتر زخمی ہوئے تھے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عزاداروں پرحملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور طالبان سے ہے اور انہیں کچھ عرب ملکوں کی مالی حمایت بھی حاصل ہے۔........
/169