6 دسمبر 2011 - 20:30

ماسکو…روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم ولادی میر پوتن کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اور ملک میں منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم ولادی میر پوتن کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اور ملک میں منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: مظاہرین نے وزیر اعظم ولادی میر پوتن کے خلاف نعرے بازی کی اور پارلیمانی انتخابات میں مبینہ بے ضبابطگیوں پر احتجاج کیا۔عالمی مبصرین نے روس میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں باضابطگیوں کا ذکر کیا ہے۔

مبصرین نے کہا کہ انتخابات میں وزیر اعظم ولادی میر پوتن کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی۔ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم ولادی میر پوتن کی جماعت یونائٹیڈ روس نے کامیابی حاصل کی ہے لیکن اس کے ووٹوں کا تناسب پہلے کی نسبت بہت کم ہوگیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے روس کے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ روس کے صدر دمتری میدوی ایدف نے انتخابات کو شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے۔  ........

/169