ابنا: پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گيلانی نے گزشتہ شب امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اسلام آباد مہمند ایجنسی پر نیٹو اور امریکہ کے حالیہ حملے اور پاکستان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ بون کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بون کانفرنس کے بائیکاٹ پر مبنی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکہ اور نیٹو کے فضائي حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ نیٹو کی سپلائي لائن بند کر دی ہے ، بلوچستان میں واقع شمسی ایئر بیس کو بھی بند کردیا ہے جسے امریکہ ڈرون حملوں کے لۓ استعمال کرتا تھا اور اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ دفاعی اور سیاسی تعاون پر نظر ثانی کرے گا۔
.......
/169