3 دسمبر 2011 - 20:30

جرمن کے شہر کولن میں دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا 1.8ٹن وزنی بم ملنے کے بعد 1.4مربع کلومیٹر کا علاقہ خالی کرلیا گیا۔ ناکارہ بنانے کے دوران بم پھٹنے کے خدشہ کے پیش نظر 45ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ابنا: مقامی میڈیا کے مطابق کولن میں دریائے رین کا پانی کم ہونے سے کنارے پر 1.8ٹن وزنی دوسری جنگ عظیم کے زمانے کے برطانوی بم کی نشاندہی کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہی کہ ناکارہ بنانے کے دوران بم پھٹنے کا خدشہ ہے جس 1.4مربع کلومیٹر کے علاقے میں تمام عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔ حکام کے مطابق فلوٹنگ کرین کے ذریعے بم ناکارہ کرنیکی تیاریاں جاری ہیں۔ اسکے علاوہ سڑکوں‘ ریل اور دریا میں ٹریفک معطل کردیا گیا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو شہری جلد گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے۔  ........

/169