ابنا: انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے مغربی اتحادی اس حکومت کو باقی رکھنے کےلئے بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ سعید شہابی نے جو تحريک آزادی بحرین کے ترجمان ہیں ارنا سے گفتگو میں کہا کہ بحرین کے پولیس محکمہ کی اصلاح کے لئے مغربی ملکوں کی جانب سے ماہرین کی خدمات پیش کرنا دراصل ایک قاتل کی مدد کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ کی ان فریبی چالوں سے سخت برہم ہے اور عوام کا کہنا ہےکہ یہ اقدامات ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور عوام کے اس مطالبے سے کہ آل خلیفہ کی حکومت ختم ہونی چاہیے رائے عامہ کو ہٹانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔
سعید شہابی نے کہا کہ برطانیہ نے انیس سو بائيس، انیس سو چون، انیس سو پینسٹھ اور انیس سو چورانوے میں بحرین کے انقلابوں کو کچلنے کےلئے اپنے فوجی افسروں کو اس جزیرے میں تعینات کیا تھا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میٹروپولیٹین پولیس کا ایک اعلی افسر جسے نیوز آف در ورلڈ نامی جریدے کے شہریوں کے ٹیلیفون سننے کے اسکینڈل میں متعدد الزامات کی بناپر اسعتفی دینا پڑا تھا بحرین کی پولیس میں اصلاحات کا پروگرام چلائے گا۔........
/169