ابنا: مصر کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ملک میں اعتدال پسند اسلامی نظریات کو فروغ دے گی اور سخت گیر مسلک کے سلفی لوگوں سے فاصلے پر رہے گی۔
اطلاعات کے مطابق اخوان المسلمون کے ترجمان محمود غزلان نے بتایا کہ مصر میں اسلامائزیشن کے بارے میں لبرل جماعتوں کے خدشات بے بنیاد ہیں،ہم اعتدال پسند اسلام پر یقین رکھتے ہیں اور کسی شخص پر کوئی بھی اصول بزور مسلط نہیں کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر ہم نے خصوصی ہدایات دینی ضروری بھی سمجھیں تو اس کے لیے ہم دعوت و ارشاد کے ذریعہ قائل کرنے کا طریقہ اختیار کریں گے۔ ہم ایک ہی وقت میں تبدیلی لانے کے بجائے مرحلہ وار تبدیلی کی جانب بڑھیں گے اور سیاسی، سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کے اس عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ محمود غزلان نے کہا کہ مصر میں تمام مذہبی جماعتیں ایک جیسے نظریات کی حامل نہیں ۔ .......
/169