2 دسمبر 2011 - 20:30

امريکہ ميں ٹريڈ يونينوں کے بيس ہزار سے زيادہ کارکنوں معاشي ناہمواريوں اور طبقاتي فاصلوں کے خلاف نيويارک کي سڑکوں پر مظاہرے کئے ہيں۔

ابنا: يہ مظاہرے نيويارک ليبر يونينوں کي مرکزي کونسل کي اپيل پر کئے گئے اور بيس ہزار سے زيادہ کارکن وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے مرکز، نيويارک کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے معاشي ناہمواريوں کے خلاف سخت احتجاج کيا- مظاہرين وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں کي طرح نعرے لگا رہے تھے- ادھر پريس ٹي وي نے خبر دي ہے کہ امريکي پوليس نے فلوريڈا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے انتيس افراد کو گرفتار کرليا ہے- امريکي پوليس نے اس سے قبل بدھ کے روز لاس انجلس اور فلاڈلفيا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساڑھے چار سو افراد کو گرفتار کيا تھا- امريکہ ميں سترہ ستمبر کو نيويارک سے شروع ہونے والي وال اسٹريٹ مخالف تحريک بڑي تيزي کے ساتھ ديگر شہروں ميں پھيل گئي- امريکہ کے مختلف شہروں ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہروں کو کچلنے کے لئے امريکي پوليس نے تشدد سے کام لينا شروع کرديا ہے اور اب تک بہت سے مظاہرين کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کيا جا چکا ہے۔.............

/169