ابنا: علی اکبر صالحی نے بدھ کے دن سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں علاقے کی صورتحال کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کی وضاحت کرتےہوئے تاکید کی کہ علاقے کی قوموں کے مطالبات پر توجہ کی جانی چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں سامراجی ملکوں کی مداخلت کی جانب سے خبردار کیا۔ انہوں نے شام کے بحران سے نمٹنے کی کوششوں پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام اقدامات کا مخالف ہے جن سے شام میں بیرونی فوجی مداخلت کی زمین ہموار ہوتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو وسیع البنیاد مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے اور شام کی حکومت کو اصلاحات پر عمل کرنے کاموقع دیا جانا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کے مقابل شام کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کو سراہتےہوئے اس ملک میں اصلاحات پر تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بیرونی مداخلت کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے۔........ /169
2 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 281915
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو عالمی اسلام کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔