2 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کا فیصلہ ایران کو کرنا ہے ایرانی پارلیمنٹ میں برطانوی سفیر کے اخراج کے متعلق قرارداد سے برطانوی حکومت کو سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا، برطانیہ کے ساتھ روابط کا فیصلہ ملکی مفادات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمانپرست نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کا فیصلہ  ایران کو کرنا ہے ایرانی پارلیمنٹ میں برطانوی سفیر کے اخراج کے متعلق قرارداد سے برطانوی حکومت کو سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا برطانیہ کے ساتھ روابط کا فیصلہ ملکی مفادات کی روشنی میں کیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت  نےاپنی خفت مٹانے کے لئے جلد بازی میں ایرانی سفارتکاروں کو بھی برطانیہ سے خارج کرنے کا حکم دیدیا انھوں نے کہا کہ ایران برطانوی حکومت کے اقدامات کے مقابلے میں خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھےگا اور ملکی و قومی مفادات کے پیش نظر بہتر اقدام عمل میں لائے گا.
 ........
/169