ابنا: پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی پارلیمان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی جارحیت اور ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کا پوری طاقت سے جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حملوں کے بعد امریکہ اور نیٹو سے سیاسی، فوجی، سفارتی، انٹیلیجنس اور دیگر شعبوں میں تعاون پر نظر ثانی کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ سے پاکستان کے لیے امداد نہیں بلکہ قومی خودمختاری اور سلامتی کا احترام چاہتے ہیں۔.......
/169