ابنا: گلگت بلتستان
نومبر کے مہینے میں گلگت بلتستان میں3شہادتیں ہوئی۔ جو کچھ یوں تھی کہ ایک نومبر نثار حسین،2 نومبر محمد علی،6 نومبر کریم حیدر۔جبکہ4شیعہ نوجوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا۔ بڑے پیمانے پر شیعہ دشمنی کا بازار گرم رہا براہ راست مومنین کو ناصبی ٹولہ اپنی دہشتگردی کا نشانہ بناتا رہا۔
خیبر پختون خواہ
نومبر کے مہینے میں کسی شہادت کی خبر موصول نہیں ہوئی البتہ23نومبر کے دن دہشتگردوں نے پشاور کے ایک امام بارگاہ میں حملہ کردیا جہاں درندوں نے علم پاک کی توہین کی۔
پنجاب
نومبرکے مہینے میں پنجاب میں کوئی شہادت کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ البتہ ایک شیعہ مومن محمد علی زخمی ہوگئے جن کو25 نومبر کی رات کودہشتگردوں نے نشانہ بنایا ۔
سندھ
نومبرکے مہینے میں سندھ کے شہر کراچی میں7شیعہ مسلمان ناصبی ٹولے کے ہاتھوں شہید ہوگئے جن کو کچھ یوں شہید کیا گیا کہ4نومبر زین العابدین(جسٹس زوار حسین حملہ کیس)،12نومبر کاشف زیدی،20 نومبر شہید تابش،25نومبر غلام حسین،27نومبر سانحہ نمائش چورنگی زین العابدین اور اظہر رضا اور29 نومبر نیر علی زیدی۔ جبکہ مختلف واقعات میں4مومنین زخمی ہوگئے
بلوچستان
نومبرکے مہینے میں بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک شیعہ نوجوان دانش علی کو 29 نومبر کے دن لشکرِ جھنگوی نے اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا
المختصر یہ کے پورے پاکستان میں11شیعہ مومنین شہید ہوئے۔ سب سے زیادہ شہادتیں صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ہوئی۔ پورے ملک پاکستان میں بے گناہ شیعوں کا خون بہتا رہا مگر کوئی نہیں جو اِس ظلم کے خلاف بولے.
...............
/169