1 دسمبر 2011 - 20:30

کربلائے معلي ميں سيکورٹي اہلکاروں نے دو کاربموں کا پتہ لگا کے انہيں ناکارہ بناديا ہے۔

ابنا: کربلائے معلي کے انفارميشن سينٹر کے ڈائريکٹر رائد غانمي نے بتايا ہے کہ صوبہ کربلا ميں سيکورٹي اہلکاروں نے دو کاربموں کا پتہ لگاکے انہيں ناکارہ بناديا۔ انہوں نے بتايا کہ سيکورٹي اہلکاروں نے اسي کے ساتھ ستر سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار بھي کيا ہے جن کے پاس سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔رائد غانمي نے بتايا کہ کربلائے معلي ميں عزاداروں اور زائرين کي حفاظت کے لئے پوليس، سيکورٹي فورس اور فوج کے اٹھائيس ہزار اہلکاروں سے کام ليا جارہا ہے۔

ادھر بغداد کے شمال ميں واقع تاجي نامي علاقے ميں دو بم دھماکوں ميں گيارہ افراد جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں۔ بم کا پہلا دھماکہ جمعے کوبيداري فورس کے ايک کمانڈر کے گھر کے نزديک ہوا جس ميں کمانڈر اپنے دو بيٹوں کے ساتھ جاں بحق ہوگيا- اس دھماکے کے بعد جب لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوئے تو دوسرا دھماکہ ہوا جس ميں ايک فوجي اوردو پوليس اہلکار جاں بحق اور پانچ افراد زخمي ہوگئے۔........

/169