29 نومبر 2011 - 20:30

امريکا نے بون کانفرنس ميں شرکت نہ کرنے کے پاکستان کے فيصلے کو افسوسناک قرار ديا ہے اور شمسي ائيربيس خالي کرنے کي تياري شروع کر دي ہے-

ابنا: امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کي بون کانفرنس ميں عدم شرکت افسوسناک ہے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کانفرنس ميں شرکت نہ کرنے کے اپنے فيصلے پر نظرثاني کرني چاہيے- اسي کے ساتھ امريکي محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمني ميں ہونے والي بون کانفرنس، افغانستان کے مستقبل کے ليے اہم ہے اور اس ميں شرکت کرنا پاکستان کے مفاد ميں ہے-

مارک ٹونر نے واشنگٹن ميں ايک پريس بريفنگ ميں کہا کہ پاکستان نے بون کانفرنس ميں شرکت نہ کرنے کے فيصلے سے امريکا کو براہ راست مطلع نہيں کيا ہے- ادھر پاکستان کے ذرا‏ئع نے ايک غير ملکي نيوز ايجنسي کے حوالے سے بتايا ہے کہ امريکا نے پاکستان کے مطالبے کے بعد شمسي ائير بيس خالي کرنے کي تياري شروع کر دي ہے-

اس رپورٹ کے مطابق امريکي حکام کا کہنا ہے کہ شمسي ائير بيس خالي کرنے سے شدت پسندوں کے خلاف آپريشن پر اثر نہيں پڑے گا اور ڈرون حملوں کے ليے متبادل ائير بيس کي تيارياں کئي ماہ سے جاري تھيں-

خبر رساں ايجنسي کا کہنا ہے کہ امريکا اس نازک صورتحال ميں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزيد خراب نہيں کرنا چاہتا. ........

/169