29 نومبر 2011 - 20:30

ہندوستانی شہریوں نے غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں.

ابنا: ہندوستان کے ہزاروں افراد اور پارلیمنٹ کے ممبران نے حکومت کے اس فیصلے جس میں غیر ملکی بالخصوص مغربی اور امریکی کمپنیوں کوہندوستانی مارکیٹ میں بزنس کرنے کی اجازت دی گئی ہے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔موصولہ رپورت کے مطابق معروف امریکی کمپنی وال مارٹ ہندوستان میں اپنی مختلف شاخیں کھولنے کا پروگرام بنا رہی ہے ۔خطے میں امریکہ کے خلاف بڑھتی ہو‏ئی نفرت کی وجہ سے ہندوستانی شہریوں نے بھی غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید کی ہے. ......./169