28 نومبر 2011 - 20:30

تحریک حماس نے فلسطینی گروہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی مصالحت کے بارے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

ابنا: حماس کے سینئر رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطینی گروہوں کو قومی آشتی پر عمل درامد کا ماحول فراہم کر کے اسے ملت فلسطین کے لئے ایک صحیح اسٹراٹیجی سمجھنا چاہیے اس طرح انہیں قومی مصالحتی معاہدے کے تعلق سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے داخلی اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اسماعیل رضوان کے مطابق آئندہ قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے کے لئے فلسطینی گروہوں کے درمیاں مزید مذاکرات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور الفتح کے رہنما آئندہ مہینے اس مسئلے کا جائزہ لیں گے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مشرق وسطی میں فلسطینیوں کی امداد کے اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ فلیپو گراندی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایک تقریب میں کہا کہ علاقے کے عوام بنیادی آزادیوں اور انسانی حقوق کے احترام کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے منصفانہ راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کرے۔.......

/169