ابنا: یمن کے صوبہ ابین میں سرکاری فوج نے حملہ کر کے القاعدہ کے 9 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فوج نے صوبہ ابین کے علاقے زنجبر میں فائرنگ کر کے 9 القاعدہ کے اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اعلیٰ فوجی حکام کے مطابق القاعدہ کے ہلاک ہونیوالے ارکان میں سے 5 غیر ملکی تھے، ان میں سے 2 کا تعلق صومالیہ، ایک کا ماریشس، ایک کا الجیریا اور ایک کا سعودی عرب سے تھا۔ سرکاری فوج صوبہ ابین کے تین شہروں میں کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے جہاں القاعدہ کا قبضہ ہے۔.......
/169