26 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے برطانیہ کی معاندانہ پالیسی کے پیش نظرتہران سے برطانوی سفیر کو اخراج کرنے کا حکم دیا ہے پارلیمنٹ نے ایرانی وزارت خارجہ کو پابند بنایا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر برطانیہ کے سفیر کو ایران سے نکال دے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے برطانیہ کی معاندانہ پالیسی کے پیش نظرتہران سے برطانوی سفیر کو اخراج کرنے کا حکم دیا ہے پارلیمنٹ نے ایرانی وزارت خارجہ کو تاکید کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر برطانیہ کے سفیر کو ایران سے نکال دے۔ پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بھاری اکثریت سے برطانوی سفیر کر نکالنے کی قرارداد منظور کی ہے پارلیمنٹ میں موجود 196 نمائندوں میں 171 نمائندوں نے قرارداد کے حق میں 3 نمائندوں نےمخالفت اور 7 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ دو ہفتوں کے دوران برطانوی سفیر کو ایران سے اخراج کرنے کا پابند ہے۔ پارلیمنٹ نے برطانیہ کے ساتھ روابط کو تنزل کرنے کی قرارداد بھی منظور کی ہے پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت کو متنبہ کیا ہے ایران کی کارروائی کا یہاں اختتام نہیں بلکہ برطانیہ کی سازشوں کے خلاف ایران برطانیہ کے ساتھ مکمل طور پر سیاسی اور اقتصادی رابطہ منقطع کرسکتا ہے۔
....... 
/169