26 نومبر 2011 - 20:30

شام کے سکیورٹی دستوں نے حمص شہر میں دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

ابنا: شام میں امریکہ ، اسرائیل اور عرب لیگ مشترکہ طور پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ شامی عوام بشار اسد کی حمایت پر پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔

 شام کے سکیورٹی دستوں نے حمص شہر میں دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ شام میں امریکہ ، اسرائیل اور عرب لیگ مشترکہ طور پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ شامی عوام بشار اسد کی حمایت پر پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔

شام کے لاذقیہ شہر میں عوام کی بڑی تعداد نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین بالخصوص جوانوں نے شام کے خلاف عرب ليگ کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے اور شا میں غیر ملکی مداخلت کو رد کردیا ہے۔

مظاہرین نے عرب ليک کو امریکی اور اسرائیلی آلہ کار تنظیم قراردیتے ہوئےعرب ليگ کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کے ٹی وی کے مطابق شامی سکیورٹی دستوں نے حمص شہر میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل  اور عرب ليگ مشترکہ طور پر شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

 ......./169