ابنا: آیت اللہ جنتی نے کہا کہ امریکہ ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے والا پہلا مجرم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے عوام کی حمایت کی بناپر ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ تہران کے خلاف امریکہ کی سرکردگي میں مغرب کے دباو کے باوجود ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہيں ہوگا۔ انہوں نے ایران کے خلاف پے درپے قراردادوں کی منظوری کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا اور کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک پل کے لئے بھی پرامن ایٹمی انرجی کے استعمال کے اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹے گا۔ آیت اللہ جنتی نے سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کی امریکی سازش کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی ذلت کی آخری حد قراردیا اور کہا کہ اس سے سپاہ پاسداران سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی وحشت ظاہر ہوتی ہے لیکن دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ سپاہ پاسداران اور بسیج آٹھ سالہ دفاع مقدس کی طرح آج بھی شہادت کی عاشق ہیں۔ انہوں نے ہفتہ بسیج کی مناسبت سے کہا بسیج امام خمینی رح کی یادگار ہے اور بسیج جو ایک شجرہ طیبہ ہے اس نے ہمیشہ بالخصوص آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ملت کی بھرپور خدمت کی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں بسیج کے درخشان کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بسیج نے اپنے خلوص سے وہ کام کردکھا یا ہے جس پر دنیا انگشت بدندان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بسیج نے اسلام کو حیات تازہ عطا کی ہے۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ امریکی حکومت اپنی آبادی کے ننانوے فیصدی لوگوں کے مطالبات کو نظر انداز کرکے یہ ثابت کررہی ہے وہ اپنے عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ میں مظاہرین کی وحشیانہ سرکوبی کو امریکی حکومت کی ریاکاری اور دروغگوئي سے تعبیر کیا اور کہا کہ آج امریکہ اور اسکے آلہ کاروں کے چہروں سے نقاب ہٹ گئي ہے ۔ خطیب جمعہ تہران نے آل سعود سے بھی کہا کہ بہتر ہے کہ وہ عقل کے ناخن لے اور عوام کے مطالبات کا احترام کرے ورنہ اس کا انجام بھی علاقائي فرعونوں جیسا ہوگا۔ انہوں نےبحرین کے واقعات کو نہایت المناک قراردیے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ آل سعود کی مدد سے ایسے اقدامات کررہی ہے جو اسکے نقصان میں ہونگے۔............ /169
24 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280291
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں ماہ محرم کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت اھل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام کی عزاداری زیادہ سے زیادہ شان و شوکت سے منائي جائے۔