ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ سپاہ پاسداران، فوج اور بسیج پوری طرح سے دشمنوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان کا بھر پور جواب دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی دھمکیوں سے ایران مزید ترقی کرے گا اور طاقتور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے پر ہماری مسلح افواج کا کنٹرول ہے۔وزیر دفاع نے سپاہ پاسداران کی ایک چھاؤنی میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کی رپورٹوں کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں ضروری تحقیقات کرلی گئي ہیں اور ہمارے لئے یہ مسئلہ واضح ہے اور حقیقت وہی ہے جو سپاہ پاسداران کےبیان میں آئي تھی۔ اس دھماکے میں سترہ پاسدار شہید اور سولہ افراد زخمی ہوئے تھے۔........ /169
23 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280140
اسلامی جہموریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے ہر ممکنہ حملے کا زبردست جواب دینے کےلئے آمادہ ہیں۔