23 نومبر 2011 - 20:30

میکسیکومیں دو گاڑیوں سے 16 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ابنا: میکسیکوکی ریاست سینالوا میں دو گاڑیوں سے 16 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان لاشوں کو بری طرح کچلا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی سے 12اور دوسری سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے بعد نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی جبکہ ایک گاڑی میں قاتلوں نے ایک خاتون کا سر تن سے جدا کر رکھا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرنے والے افراد کو پہلے گولیاں مار کر ختم کیا گیا اوربعد میں انہیں گاڑیوں میں بھر کر چھوڑا گیا۔ سینالوا کے گورنر کے مطابق مذکورہ کارروائیاں دو جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان مخاصمت کا نتیجہ ہے۔ ......

/169