ابنا: سعودی عرب میں آل سعود کے سکیورٹی دستوں نے قطیف میں مظاہرین پر وحشیانہ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے مشرق میں آزادی کی خاطر جان دینے والے پہلے شہید ناصر المحیشی کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی آل سعود کے سکیورٹی دستوں نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں سعودی عرب کی حکومت امریکی آلہ کار حکومت ہے جس کے خلاف عرب ممالک میں زبردست تحریک جاری ہے۔
سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے عرب ممالک میں جاری عوامی تحریکوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔........ /169