ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اگر امريکي وقت کے مطابق پير کي صبح تک کانگريس ميں دو جماعتي کميٹي کے ارکان کسي اتفاق رائے تک نہ پہنچے تو بعض اداروں اور حکومت کے بعض پروگراموں کا بجٹ اپنے آپ کم ہو جائے گا-
اس وقت وائٹ ہاؤس اور کانگريس کو سب سے زيادہ تشويش ميڈيکل سروسز اور سيکورٹي کے بجٹ سے متعلق ہے- اسي طرح سے اس صورتحال ميں امريکي حکومت کے چھے سو ارب ڈالر کے قرضوں کي ادائيگي کا معاملہ بھي کھٹائي ميں پڑ جائے گا-
امريکا ميں بجٹ ميں خسارے کا معاملہ بڑا پرانا اور متنازعہ ہے-يہ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب امريکا ميں مختلف حکومتوں نے اپني آمدني سے زيادہ خرچ کرنا شروع کيا- امريکي حکومت نے بجٹ کے خسارے کو بغير رزرو کے کرنسي اور کريڈٹ بانڈزجاري کرنے، ملکي اور غير ملکي اداروں سے قرضوں کے حصول اور اپني مالي ذمہ داريوں پر عمل نہ کرکے روکنےکي کوشش کي ہے- اسي وجہ سے ہر سال امريکي حکومت کے قرضوں ميں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، يہاں تک کہ امريکي کانگريس نے ايک بل کے ذريعے حکومت کے قرضوں کي شرح بڑھا کر پندرہ ٹريلين تک کر دي ہے-
اس وقت ڈيموکريٹ اراکين اپنے پروگراموں کي پيشرفت کے ليے ٹيکسوں ميں اضافے کے خواہاں ہيں جبکہ ري پبلکن ٹيکسوں ميں کسي بھي قسم کے اضافے کے مخالف ہيں- اس اختلاف نے ايک بار پھر امريکا کو فيڈرل حکومت کي سرگرميوں ميں تعطل کے دہانے تک پہنچا ديا اور اس ملک کي کريڈٹ رينکنگ ميں کمي واقع ہو گئي- ايسا نظر آتا ہے کہ اگر کانگريس کي خصوصي دو جماعتي کميٹي ناکام رہتي ہے تو اس ملک ميں مالي عدم استحکام کا ايک نيا مرحلہ شروع ہو جائے گا جس کا ايک نتيجہ، امريکا کي کريڈيٹ رينکنگ ميں مزيد کمي کي صورت ميں سامنے آئے گا ـ........
/169