20 نومبر 2011 - 20:30

نیویارک . . . . . لبنان میں سی آئی اے کو ناکامی کا سامنا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کی پہچان اور گرفتاری کے بعد آپریشن خطرے میں پڑگیا، لبنان میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے الزامات کو مسترد کردیا گیا۔

ابنا: امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی طرف سے امریکی خفیہ ایجنسی کے آپریٹوز کی نشاندہی ہونے اور ان کی گرفتاری کے بعد سی آئی اے آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔ خاص طور پر انٹیلی جنس ناکامی سے سی آئی اے پریشان ہے۔ حزب اللہ کے رہنما شیخ حسن نصراللہ نے جون میں ٹی وی پر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کم از کم دو سی آئی اے جاسوسوں کو جو حزب اللہ کی صفوں میں گھس آئے تھے انہیں ختم کردیا ہے۔ اگرچہ لبنان میں امریکی سفارت خانے نے باضابطہ طور پر ان الزامات کی تردید کر دی ہے ، لبنان میں حالیہ ناخوشگوار واقعات ایجنسی کی ناکامی کے بعد سامنے آئے ہیں۔  ............

/169