19 نومبر 2011 - 20:30

چین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات پر نظر ثانی کرے۔

ابنا: چين کی وزارت خارجہ کے ترجمان وی لیو ویمین نے ایک بیان میں ایک بار پھر امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کا منصوبہ بنانے پر مبنی ایران پر لگائے گئے اپنے الزامات پر نظر ثانی کرے۔

یاد رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی پیش کردہ قرارداد منظور کرلی جس میں اس حوالے سے ایران کی مذمت کی گئي ہے کہ ایران نے بقول امریکہ کے واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کےبیان میں آیا ہے کہ چونکہ یہ ایک نہایت حساس اور پیچیدہ مسئلہ ہے اور فریقین اس کے بارے میں الگ الگ نظریات رکھتے ہیں لہذا چین نے اس قرارد کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ ایران واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں شریک ہے اور کہا ہےکہ امریکہ کے یہ الزامات سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف امریکی عوام کے احتجاج کو چھپانے کی کوشش ہے۔....... /169