19 نومبر 2011 - 20:30

تحریک حماس کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ خالد مشعل اور محمود عباس کی ملاقات سے فلسطین کے قومی مذاکرت کو تقویت ملے گي۔

ابنا: عزت الرشق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس آئندہ جمعہ کو قاہرہ میں ملاقات اور مذاکرات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات سے فلسطينی گروہوں کے درمیاں مذاکرات کی زمین ہموار ہوگي۔ انہوں نے قومی مذاکرات ميں تمام فلسطینی گروہوں کی شرکت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کسی گروہ کو بھی الگ نہیں رکھا جائے گا کیونکہ موجودہ خطروں کے پیش نظر قومی مذاکرات میں سارے گروہوں کی شرکت نہایت ضروری ہوجاتی ہے۔ادھر الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نبیل شعث نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ محمود عباس فلسطین میں قومی مصالحت کے خلاف امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئيں گے۔ قابل ذکر ہے امریکہ نے محمود عباس کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے حماس کے ساتھ کسی بھی طرح کا معاہدہ کیا تو فلسطینی انتظامیہ کی امداد روک دی جائے گی۔....... /169