18 نومبر 2011 - 20:30

عرب ذرائع کے مطابق بحرین میں کل رات پرامن مظاہرے کے دوران بحرین اور سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے بکتر بند گاڑی سے ایک بحرینی نوجوان کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ کچل کر شہید کردیا ہے۔

ابنا: بحرین میں کل رات پرامن مظاہرے کے دوران بحرین اور سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے بکتر بند گاڑی سے ایک بحرینی نوجوان کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ کچل دیا۔ بحرین میں امریکہ نوازآل خلیفہ  حکومت  کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں بحرینی عوام نے کامیابی تک مظاہرے جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔ کل بحرین میں ہزاروں  افراد نے آل خلیفہ کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں اور آل خلیفہ کی منحوس اور ڈکٹیٹر حکومت  کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت ، استقلال اور غیر ملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور بحرینی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی مدد سے عوامی مظاہروں کو کچل رہے ہیں............ /169