18 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی علاقے میں ثامن الحجج نام سے فضائي دفاعی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یہ مشقیں جمعہ کی رات سے شروع ہوئيں۔

ابنا: ان فوجی مشقوں میں فضائي دفاعی یونٹوں کی توانائي بڑھانے کی کاروائياں کی گئيں تا کہ دشمن کے ممکنہ خطروں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ان مشقوں کا مقصد گنجان آبادی والے علاقوں اور ایٹمی سائٹوں کا دفاع کرنا ہے۔ ثامن الحجج فوجی مشقوں کے ترجمان کرنل ابوالفضل سپہری نے کہا کہ ان مشقوں کا آغاز دشمن کے خلاف الیکٹرانک جنگ سے ہوا۔ ان مشقوں میں الیکٹرانک جنگ کی مستقل کمانڈ قائم کی گئي ہے جو دشمن کے حملوں کا مقابلہ کر کے انہیں ناکام بنا رہی ہے۔ کرنل ابوالفضل سپہری نے کہا کہ اگلے مرحلے میں راڈاروں، زمین سے فضا میں مارکرنےوالے میزائلوں، کروز میزائلوں، دشمن کے طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے جاسوسی کے آلات اور مواصلات کے نظاموں کا استعمال کیا جائے گا اور شبخوں مارنے والے دشمن کے ان حملوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ فوجی مشقیں چار روز تک جاری رہیں گي۔ ...........

/169