ابنا: بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ کی منفور اور منحوس حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے زوال تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بحرین میں 14 فروری اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی عوام اپنے خون کے آخری قطرے تک بحرین کے استقلال و آزادی اور جمہوریت کے لئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اتحاد کے مطابق امریکہ کو اپنے عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت کرنے کے بجائے حقوق انسانی اور جمہوریت کی حمایت کرنی چاہیے ، اتحاد کے مطابق بحرینی حکومت نے سعودی عرب اور امریکہ کی سرپرستی میں بحرینی عوام کے مطالبات کو نظر انداز کرکے وسیع پیمانے پر حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے آج بھی ہزاروں بحرینی مرد و خواتین بغیر کسی جرم و خطا کےجیل میں قید وبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔ اتحاد کے مطابق شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے اور بحرینی عوام آل خلیفہ کی ستمگر اور ظالم حکومت کے زوال تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے. ..............
/169