اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل شام اور صبح کراچی کےمختلف علاقوں جن میں بفرزون، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور فیڈرل بی ایریا کے علاقے شامل ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے چھاپے مار کر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے کو ئی وجہ بتائے بغیر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا اور اہل خانہ کی طرف سے جب قریبی تھانوں میں رابطہ کیا گیا تو پولیس نے لا علمی کا اظہار کیا۔ابنا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس "سیکورٹی اہلکار" ہمدرد میڈیکل یونیورسٹی کے کئی شیعہ نوجوانوں کو بھی اغوا کرکے لے گئے ہيں جن میں محمد علی کاظمی، ذکی کاظمی، سید عابد زیدی، سید قنبر رضوی، سید علی عابدی، علیرضا، صفدر عباس اور محسن عابدی شامل ہیں اور ان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے متعصب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم سے قبل بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی روش اپنائی ہوئی ہے، جس کا مقصد شیعہ قوم کو ہراساں کرنا ہے۔دوسری جانب سے ایک اطلاع یہ ہے کہ ہمدرد میڈیکل یونیورسٹی کے شیعہ پروفیسر افتخار عابدی کو سفید کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی والے اٹھا کر لے گئے ہیں لیکن دوسری اطلاع یہ ہے کہ انہیں مُسلح دہشتگرد اغوا کرکے لے گئے ہیں تاہم اغوا کرنے والوں کے حلئے سیکورٹی والوں سے کم ہی ملتے تھے۔ہمدرد میڈیکل یونیورسٹی کے شیعہ پروفیسر سید افتخار عابدی یونیورسٹی کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں سرجانی کے مقام سے ناصبی مُسلح دہشتگردوں نے شیعہ پروفیسر افتخار عابدی کو اغواہ کرلیا، ہمدرد یونیورسٹی کے شیعہ پروفیسر افتخار عابدی کی گاڑی گلشن معمار سے برآمد ہوگئی ہے۔
.............
/169 - 110