15 نومبر 2011 - 20:30

بحرين ميں انقلابي رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چودہ فروري نامي انقلابي اتحاد آئندہ جمعہ کو ملک گير مظاہرے کا پروگرام بنارہا ہے .

ابنا: بحرين کے انقلابي رہنما جعفر علوي نے العالم ٹي وي سے اپني گفتگو ميں کہا کہ امريکا اور سامراجي طاقتوں کے ايجنٹ منجملہ بحرين کي آل خليفہ حکومت کے کارندے جہاں اپنے ہي عوام پر وحشيانہ ظلم کررہے ہيں وہيں وہ ايران پر اس ملک ميں مداخلت کا جھوٹا الزام لگا کر بحرين کے عوام کي پرامن تحريک کو بدنام کرنے کي کوشش کررہے ہيں انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو ہونےوالے مظاہرے بحريني عوام کے پرامن انقلاب کا ہي حصہ ہوں گے -

بحرين کے انقلابي رہنما جعفر علوي نے سرکاري اورنجي اداروں سے نکالے گئے تين ہزار ملازمين کے ذريعے دئے گئے دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ان ملازمين کو دوبارہ ملازمتوں پر واپس آنے کے لئےکہاجارہا ہے ليکن يہ لوگ ابھي اپنے کاموں پر واپس لوٹنے کے لئے تيار نہيں ہيں -............

/169