12 نومبر 2011 - 20:30

بحرين ميں عوام نے دار الحکومت منامہ کے مختلف علاقوں ميں مظاہرے کئےـ

ابنا: بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں کي وحشيانہ کارروائيوں کے باوجود بحريني عوام سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے پر امن انداز ميں مظاہرے کئےـ مظاہرين نے آل خليفہ حکومت اور سعودي عرب کے خلاف نعرے لگائےـ

قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں عوامي مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودي عرب کي شاہي حکومت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہي ہےـ مشرقي علاقے معامير ميں بھي سيکورٹي اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور ايک گھر سے ايک نوجوان کو گرفتار کر لياـ ايک لڑکي کو بھي گرفتار کر ليا گيا ہےـ سترہ سالہ اشوق المغابي سخت بيمار ہے ليکن اسے پھر بھي گرفتار کر ليا گياـ اس لڑکي کو پہلي بار اکتوبر ميں ايک شاپنگ سينٹر ميں ہونے والے مظاہرے کے دوران کئي ديگر خواتين کے ساتھ گرفتار کيا گيا تھاـ

بحرين ميں وسط فروري سے مظاہرے جاري ہيں اور اب تک متعدد قيديوں سميت درجنوں افراد شہيد اور سيکڑوں زخمي ہو چکے ہيں ـ

بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے.........

/169