ابنا: الحوثی تحریک نے ایک بیان جاری کر کے امریکہ اورسعودی عرب پر یمن میں مذہبی فتنہ پھیلانے کا الزام لگاتےہوئے تاکید کی ہے کہ یمن میں مسلمانوں کےدرمیان مذہبی فتنہ پیدا کرنے کے لئے انتہاپسندی اورتکفیریت کی دعوت دینے والے بعض گروہوں کی سرگرمیوں کا، مسلم امہ کو کمزور کرنے اور اس میں اختلاف ڈالنے کے امریکی منصوبے سے براہ راست تعلق ہے۔الحوثی گروہ کےبیان میں آیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب بیانات اور میڈیا میں مختلف گروہوں میں مذہبی منافرت پیدا کرنےکی کوشش کر رہے ہيں تاکہ یمن کےاندر اختلاف ڈالیں اور انقلاب یمن کو ناکام بنا دیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ انقلاب یمن نےان ملکوں کےمفادات کوسنگین خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔الحوثی نے شیعوں اور سنیوں کےدرمیان جنگ کرانے کو مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں کا محور قرار دیا اور کہا کہ اس پالیسی کا مقصد امت مسلمہ میں نفوذ پیدا کرنا ہے۔...... /169
12 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 278065
یمن کی الحوثی تحریک نےاعلان کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب یمن میں خانہ جنگی شروع کراناچاہتے ہیں ۔