10 نومبر 2011 - 20:30

اسلام آباد… پاک بھارت سیکرٹری تجارت مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستانی وفدکل ہفتہ کوبھارت روانہ ہوگا تاہم مذاکراتی عمل کاباقاعدہ آغازچودہ نومبرکونئی دہلی میں ہوگا۔

ابنا: وزرات تجارت کے حکام کے مطابق 13 نومبر کو سیکرٹری تجارت ظفرمحمودبھارتی حکام اوردیگروفودسے ملاقاتیں کریں گے ۔اگلے دن چودہ نومبرکوہونیوالے مزاکرات میں وفاقی کابینہ کی طرف سے بھارت کوتجارت کیلئے پسندیدہ ترین ملک قرار دئے جانے ،پاکستانی تاجروں کوبھارت میں ٹیرف اورنان ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے پرتفصیلی بات چیت کی جائیگی۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارت کے ساتھ مثبت لسٹ کے تحت ہونے والی تجارت کو ختم کر کے منفی لسٹ کے تحت باقاعدہ تجارت شروع کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔حکام کاکہناہے کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کاامکان ہے۔   ......../169