ابنا: امریکی ریاست الاسکا کی تاریخ کا بدترین طوفان ریاست کی ساحلی پٹی سے ٹکراگیا،طوفان سے پیدا ہونے والی تیز ہواوٴں سے مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں ۔ بحرالکاہل کے شمال میں بننے والے طوفان نے الاسکا میں خوب تباہی مچائی ہے،،نوے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں راستے میں آنے والی بھاری بھرکم چیزوں کو بھی روند رہی ہیں ،حکام کے مطابق طوفان سے الاسکا کے مغربی علاقوں کو شدید خطرہ ہے، سمندر کے قریب موجود آبادیاں خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن طوفانی صورت حال کی وجہ ایساکرنا ناممکن ہوگیاہے.............
/169