7 نومبر 2011 - 20:30

العراقیہ اتحاد کےسربراہ ایاد علاوی نے عراق کی کالعدم بعث پارٹی کے ایجنٹوں کو بچانے کے لئے اقوام متحدہ سےمدد مانگی ہے۔

ابنا: ایاد علاوی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کالعدم بعث پارٹی کے بچے کھچے افراد کی گرفتاری کے عراقی عوام کے مطالبات پر عمل درآمد کو روکنے کے لئے اس ملک میں مداخلت کرے۔
اس رپورٹ کےمطابق ایاد علاوی نے عراق میں اقوام متحدہ کےنمائندے کےنام ایک خط میں عراق کے لئے انسانی حقوق کا خصوصی نمائندہ مقرر کئے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔

اس سےقبل عراق کےسیکورٹی ذرائع نے کالعدم بعث پارٹی کے پانچ سومسلح افراد کی گرفتاری اور ان بعثیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رہنےکی خبر دی تھی جو امریکی فوجیوں کے نکلنے کے بعد منتخب حکومت کوگرانے کی سازش میں ملوث ہیں۔
عراق کےسیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس گروہ کامقصد امریکی فوجیوں کےنکلنےکےبعد نوری مالکی کی حکومت کو گراناہے۔
عراق کےسیکورٹی حکام کےمطابق قطر ، متحدہ عرب امارات، اورسعودی عرب سمیت بعض ممالک اس بعثی گروہ کی حمایت کرتے ہیں۔
.............

/169