7 نومبر 2011 - 20:30

شام میں سیکڑوں عربوں اور غیرملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابنا:شام کی سیکورٹی اہلکاروں نے شہر حمص میں دھماکہ خیز مواد کے ماہر ایک عرب شہری سمیت سیکڑوں عربوں اور غیرملکیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق شام کےسیکورٹی اہلکاروں نے اسی طرح شہر حمص سے ایک سو پچاسی مارٹرگولے اوربھای مقدار میں فوجی سازوسامان بھی ضبط کیا ہے۔ان افراد کی گرفتاری ایسے عالم میں انجام پائی ہے کہ دمشق، واشنگٹن کواس ملک کےخونریز واقعات ميں ملوث سمجھتاہے۔شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے ہتھیار حکومت کے حوالے کر دینے کی صورت میں عام معافی کے اعلان کےباوجود ، امریکہ ان افراد کو حکومت شام کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھنےکی ترغیب دلا رہا ہے۔درایں اثنا شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے اعلان کیا ہے کہ شام میں مسلح افراد سےحکومت کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھنے کی امریکی وزارت خارجہ کی اپیل سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کےحالات اور تشدد آمیز واقعات میں جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہيں، براہ راست واشنگٹن کا ہاتھ ہے۔.............

/169